جذبۂ ہمسری ہر رخ سے عیاں ہوتا ہے
جذبۂ ہمسری ہر رخ سے عیاں ہوتا ہے
تیری محفل میں جہاں میرا بیاں ہوتا ہے
آئنہ ہوتا ہے جب میرے مقابل اے دوست
تیری صورت ترا رخ اس سے عیاں ہوتا ہے
اک حسیں پھول کا پیکر ہے سہانی شب ہے
پھر مرے سینے میں اک درد جواں ہوتا ہے
دیکھنا جانب گلزار ذرا اہل قفس
بات کیا ہے یہ ادھر کیسا دھواں ہوتا ہے
میں ترا آئنہ ہوں تو ہے مرا عکس حسیں
ذرے ذرے سے ترا جلوہ عیاں ہوتا ہے
میرے دل میں ہے وہیں مسکن یاد غم دوست
ٹیسیں اٹھتی ہیں جہاں درد جہاں ہوتا ہے
راہ الفت کا تصور بھی کبھی اے راجےؔ
اہل دانش کے لئے بار گراں ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.