جذبۂ عشق میں تاثیر بھی ہو سکتی ہے
جذبۂ عشق میں تاثیر بھی ہو سکتی ہے
حسن کے پانوں میں زنجیر بھی ہو سکتی ہے
مجھ کو تسلیم ہے قسمت کا لکھا بھی لیکن
کار فرما کوئی تدبیر بھی ہو سکتی ہے
کسی مظلوم کی اک آہ بہ انداز جنوں
وقت کے ہاتھ میں شمشیر بھی ہو سکتی ہے
ذوق نظارہ ابھی خام ہے اپنا زمزمؔ
ہر نظر حاصل تنویر بھی ہو سکتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.