جذبۂ عشق و وفا میں اک کمی باقی رہی
جذبۂ عشق و وفا میں اک کمی باقی رہی
ہر خطا میں کر چکا بس خودکشی باقی رہی
بے وفا کیسے کہوں مجبور کہنا ٹھیک ہے
ہم گئے دو سمت لیکن دوستی باقی رہی
مدتوں پہلے عطا تم نے کیا تھا جو مجھے
آج تک آنکھوں میں میرے وہ نمی باقی رہی
جھوٹ کہنے کا سلیقہ اس کو آیا ہی نہیں
اس کی فطرت میں ابھی تک سادگی باقی رہی
وہ سراپا نور آیا اور فوراً چل دیا
بعد جانے کے بھی اس کے روشنی باقی رہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.