جذبۂ شوق کو بیدار کروں یا نہ کروں
جذبۂ شوق کو بیدار کروں یا نہ کروں
تو بتا دے میں تجھے پیار کروں یا نہ کروں
حسرتوں کو گل و گلزار کروں یا نہ کروں
تیرے جلوؤں کا میں دیدار کروں یا نہ کروں
میں جلاؤں نہ جلاؤں تری یادوں کے چراغ
دل کی بستی کو پر انوار کروں یا نہ کروں
جس کی شدت سے تڑپنے میں مزا آتا ہے
دل کو اس درد سے دو چار کروں یا نہ کروں
میرے دل تو ہی بتا سوچ سمجھ کر مجھ کو
اپنی چاہت کا میں اظہار کروں یا نہ کروں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.