جذبۂ شوق مرا کچھ تو بڑھاتے جاتے
جذبۂ شوق مرا کچھ تو بڑھاتے جاتے
چند باتیں ہی دلاسے کی سناتے جاتے
تقویت کچھ تو محبت کو مری مل جاتی
کچھ تو چاہت بھرا انداز دکھاتے جاتے
میں بھی ہونٹوں پہ یہاں پیاس لئے بیٹھا ہوں
کوئی پیمانہ محبت کا بڑھاتے جاتے
لذت عشق کا احساس تمہیں بھی ہوتا
کرب تنہائی میں جب اشک بہاتے جاتے
غم کی تاریکی سے چھٹکارے کی صورت بنتی
شادمانی کا دیا دل میں جلاتے جاتے
میں اکیلا ہی نہیں اور بھی ہیں میری طرح
اس کے کوچے میں نظر آئیں گے آتے جاتے
بچ گئے عشق کے آزار سے اجملؔ ورنہ
تم لہو دل کا شب وصل جلاتے جاتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.