Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جذبات میں ڈوبی ہوئی یہ رات ہے کچھ اور

سعید اللہ شاد

جذبات میں ڈوبی ہوئی یہ رات ہے کچھ اور

سعید اللہ شاد

MORE BYسعید اللہ شاد

    جذبات میں ڈوبی ہوئی یہ رات ہے کچھ اور

    بے تاب نگاہوں کی ملاقات ہے کچھ اور

    دیوانوں کے سر پر ہے ترا ریشمی سایہ

    اے زلف سیہ فام تری بات ہے کچھ اور

    تو مے سے بھرا جام بڑھاتا ہے سبھی کو

    ساقی ترا انداز مساوات ہے کچھ اور

    ہر عضو بدن سے وہ کرن پھوٹ رہی ہے

    شرمائے قمر بھی کہ تری ذات ہے کچھ اور

    پردیس تجھے چھوڑ کے جاتا نہ کبھی میں

    اے جان وفا صورت حالات ہے کچھ اور

    کھلتے ہیں یہاں راز ابد اور ازل کے

    نظروں میں مری بزم خرافات ہے کچھ اور

    مانا کہ سر بزم وہ کرتے ہیں تغافل

    چہرے پہ مگر شوخئ جذبات ہے کچھ اور

    بس حرف دعا کہتے ہیں ہوتی نہیں مقبول

    جو قلب سے نکلے وہ مناجات ہے کچھ اور

    رکھوں گا سلیقے سے نہاں خانۂ دل میں

    میرے لئے زخموں کی یہ سوغات ہے کچھ اور

    ساون کو بھی دیکھا ہے برستے ہوئے اے شادؔ

    آنکھوں سے جو ہوتی ہے وہ برسات ہے کچھ اور

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے