جھگڑے اگر مٹیں تو زمیں بھی حسین ہے
جھگڑے اگر مٹیں تو زمیں بھی حسین ہے
ورنہ جہان نور بھی شکل زمین ہے
وہ ایک ذات ہی نہیں بے نفس جسم پر
تم کو یقیں نہ آئے گا مجھ کو یقین ہے
میں تو اسے بھی خود کی طرح مانتا رہا
اب آپ نے بتایا کہ وہ تو کمین ہے
موسم کے ساتھ گھر بھی بدلنا ہے آپ کو
زحمت اگر نہ ہو تو مری آستین ہے
تم کو حجم بڑھانے کی ترکیب دے گیا
لیکن وہ اپنے آپ میں کتنا مہین ہے
ننھی سی جان اس پہ غم دو جہاں کا بار
اے دل تجھے خدا کی قسم آفرین ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.