جھگڑوں کا قتل و خون کا ہیبت کا سلسلہ
جھگڑوں کا قتل و خون کا ہیبت کا سلسلہ
عظیم الدین ساحل کلم نوری
MORE BYعظیم الدین ساحل کلم نوری
جھگڑوں کا قتل و خون کا ہیبت کا سلسلہ
اب ختم ہونا چاہئے نفرت کا سلسلہ
قاتل کے چھوٹ جانے کی امید بڑھ گئی
برسوں سے چل رہا ہے سماعت کا سلسلہ
کھیتوں کے بعد بک گیا آخر مکان بھی
اب ختم ہو چکا ہے وراثت کا سلسلہ
رہ رہ کے ہل رہی ہے زمیں کیا ہوا اسے
جاری نہ ہو گیا ہو قیامت کا سلسلہ
گستاخ بد زبانوں کو جڑ سے اکھاڑ دو
ہوگا ضرور ختم اہانت کا سلسلہ
موسم بہت قریب ہے ساحلؔ چناؤ کا
یوں ہی نہیں ہے ہم پہ عنایت کا سلسلہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.