جھرنے درخت پھول ہوا تیرے شہر میں
جھرنے درخت پھول ہوا تیرے شہر میں
سب چاہتے ہیں تیری رضا تیرے شہر میں
اس بار دیکھ ایسا بھی ممکن ہے میرے دوست
میں اپنا بھول جاؤں پتہ تیرے شہر میں
مانا کئی حسین مناظر تو ہیں مگر
کیا دیکھنا ہے تیرے سوا تیرے شہر میں
ملتا نہیں ہے پھر مرا پیغام کیوں تجھے
آتی تو ہوگی باد صبا تیرے شہر میں
سنتے ہیں پھر وہیں کا ہی وہ ہو کے رہ گیا
جو شخص ایک بار گیا تیرے شہر میں
اپنے یہاں تو آج بھی سونمؔ وہی ہے حال
کیا کچھ نیا ہے یار بتا تیرے شہر میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.