جھیل میں چاند مسکراتا ہے
جھیل میں چاند مسکراتا ہے
یہ مجھے کون یاد آتا ہے
وہ ملاتا ہے جب نظر سے نظر
برف میں آگ سی لگاتا ہے
جب سے وہ روٹھ سا گیا مجھ سے
میری آنکھوں میں مسکراتا ہے
آج کل دیکھ کر مری جانب
وہ نئے گیت گنگناتا ہے
کوئی چھوتا ہے جب بدن میرا
وقت نشے میں ڈوب جاتا ہے
دل سے ہوتی ہے دور ہر کلفت
جب وہ میرے قریب آتا ہے
اچھی لگتی ہوں میں اسے شاید
ربط مجھ سے جو وہ بڑھاتا ہے
اور کھلتی ہے ہاتھ میں مہندی
مہر بوسہ جو وہ لگاتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.