جھیل سی گہری آنکھوں میں اور کب جذبات کے دریا میں
جھیل سی گہری آنکھوں میں اور کب جذبات کے دریا میں
ہم تیراک تو غرق ہوئے اپنی حاجات کے دریا میں
ہم نے فرق سہارے اور کنارے میں بھی رکھنا تھا
اس پر الٹی سمت بھی جانا تھا حالات کے دریا میں
بہنے والے خاموشی سے موجوں کے رخ بہتا جا
تیرنا کیسا اپنی مرضی سے خیرات کے دریا میں
آنکھوں سے وہ اوجھل ہوتا چہرہ ایسے لگتا تھا
سورج جیسے ڈوب رہا ہو کالی رات کے دریا میں
اول اول اپنا رستہ آپ بناتے چشموں کو
آخر اک دن گرنا پڑتا ہے حالات کے دریا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.