جھوٹے عشق کا جذبہ دیر تک نہیں رہتا
جھوٹے عشق کا جذبہ دیر تک نہیں رہتا
ریت پر بنا نقشہ دیر تک نہیں رہتا
سچ تو یہ ہے اکثر وہ مجھ سے روٹھ جاتا ہے
لیکن اس کا یہ غصہ دیر تک نہیں رہتا
یہ خدا کی قدرت ہے بعد پیدا ہونے کے
ماں کے دودھ بن بچہ دیر تک نہیں رہتا
جتنی جلد ممکن ہو دیکھنے چلے آؤ
میرے گاؤں کا میلہ دیر تک نہیں رہتا
جھوٹی شان و شوکت پر مت غرور کر ناداں
دولتوں کا یہ نشہ دیر تک نہیں رہتا
راہ عشق میں وہ جو ابتدا میں ہوتا ہے
عاشقی کا وہ نشہ دیر تک نہیں رہتا
سچ کہو ہمیشہ تم کیونکہ شاہ رخ ساحلؔ
جھوٹ پر ٹکا رشتہ دیر تک نہیں رہتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.