جدھر ہوائیں چلیں اس طرف چلا میں بھی
جدھر ہوائیں چلیں اس طرف چلا میں بھی
زمانہ ساز تھا موسم شناس تھا میں بھی
تمام لوگ مجھے دیکھتے رہے لیکن
تمام لوگوں کو بس دیکھتا رہا میں بھی
مجھے فریب نہ دو دل فریب باتوں سے
زمانہ ہو گیا مجھ کو سنبھل گیا میں بھی
وہ آندھیوں میں اندھیروں میں کھو گیا ہے کہیں
چراغ لے کے اسے ڈھونڈھتا رہا میں بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.