جدھر رستہ نہیں ہوتا ادھر رستہ بناتے ہیں
جدھر رستہ نہیں ہوتا ادھر رستہ بناتے ہیں
اسی دنیا میں رہ کر ہم نئی دنیا بناتے ہیں
انہیں کے در پہ دنیا سر جھکانے پہ ہے آمادہ
جو ہنستی کھیلتی بستی کو سناٹا بناتے ہیں
سفر کا سلسلہ یوں ہی نہیں زندہ ہے صدیوں سے
ہمارے خواب صحراؤں میں بھی دریا بناتے ہیں
کوئی بھی کھیل ہو ہم کھیلتے ہیں اپنی شرطوں پر
جسے مہرہ سمجھتے ہیں اسے مہرہ بناتے ہیں
نہ دیواروں سے کچھ مطلب نہ سرحد اپنی راہوں میں
محبت کے اجالے سے نیا نقشہ بناتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.