جگر کا خون پلاؤ تو شعر ہوتا ہے
جگر کا خون پلاؤ تو شعر ہوتا ہے
قلم کے ناز اٹھاؤ تو شعر ہوتا ہے
سیاہ ذہن کی شاخوں سے کوئی نورانی
خیال توڑ کے لاؤ تو شعر ہوتا ہے
تصورات کی پلکوں سے ایک عمر تلک
غزل کے پاؤں دباؤ تو شعر ہوتا ہے
خیال خاک نشیں ہو تو شعر کیا ہوگا
ہوا میں تخت بچھاؤ تو شعر ہوتا ہے
سیاہ شب کا بدن اوڑھ کر تصور میں
دیے کی لو سے نہاؤ تو شعر ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.