جگر میں سوز ہے دیدار یار سے پہلے
جگر میں سوز ہے دیدار یار سے پہلے
چمن میں آگ لگی ہے بہار سے پہلے
تہہ مزار کئے کس نے داغ دل روشن
پتنگے آ گئے شمع مزار سے پہلے
یہ جلوہ گاہ سلامت مجھے وہی دے دو
جو محویت تھی غم انتظار سے پہلے
مزہ قرار میں زائد کہ بے قراری میں
یہ پوچھ میرے دل بے قرار سے پہلے
الٰہی کون تھا تخریب گلستاں میں نہاں
خزاں کے بھیس میں فصل بہار سے پہلے
گھٹا یہ چھائی ہوئی بے سبب نہیں احسنؔ
دھواں اٹھا تھا دل سوگوار سے پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.