جی بہلتا ہے محبت میں کہیں ہمدم غلط
جی بہلتا ہے محبت میں کہیں ہمدم غلط
کہنے سننے سے بھی ہوتا ہے کسی کا غم غلط
ایسی باتوں کی توقع رکھیے گا اغیار سے
جھوٹ ہم کہتے ہیں تم سے بات کوئی ہم غلط
اس نے میرا قصۂ غم جھوٹ جانا کس طرح
نامہ بر مضمون خط میں تھا بہت ہی کم غلط
ہیں ہوائی تیری باتیں تیرا سب کہنا ہے جھوٹ
اے صبا ثابت ہوئی تیری خبر ہر دم غلط
ان کے اب قول و قسم ہونے لگے کچھ کچھ صحیح
ان کے وعدے اب تو کچھ ہونے لگے کم کم غلط
کون سے وعدے کو ان کے جانئے دل میں صحیح
قول دیتے ہیں وہ جھوٹا دیتے ہیں وہ دم غلط
لطفؔ سے جو کچھ کہا اب تک ہوا وہ سب صحیح
سارے وعدے آپ نے جھوٹے کئے پیہم غلط
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.