جی رہے ہو اپنی گردن تان کر
کیا ملا آدھے خدا کو مان کر
یہ جہاں شاید کسی کا خواب ہے
خواب جو دیکھا گیا ہو جان کر
لکھنے والے باقیوں سے ٹھیک ہیں
کاٹتے ہیں پیڑ کو پہچان کر
ابر تو میرے لیے بھگوان ہے
دے رہا ہے مجھ کو پانی چھان کر
خاک میں مل جائیں گے موتی ترے
جیتے جی ان موتیوں کا دان کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.