جی تو ہلکا ہوا ہے رونے سے
پر ہے ڈرتا کسی کو کھونے سے
ہم تو بے موت مر ہی جائیں گے
تیری یادوں سے ہاتھ دھونے سے
اب بھلا دوں یہ چاہتا ہوں انہیں
خواب دیکھے تھے جو سلونے سے
سنگ دل موم ہو گیا ہے میاں
آج اک بے وفا کے رونے سے
چاہتا ہوں کے عشق پیدا ہو
بیج چاہت کا دل میں بونے سے
زندگی بھر کی اڑ گئیں نیندیں
آج اک رات بھر کے سونے سے
خوب تھے جب جدا جدا تھے ہم
کیا ملا ہم کو ایک ہونے سے
ان کی محفل پہ کیا اثر ہے نقیؔ
میرے ہونے سے یا نہ ہونے سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.