جینا محال مرنا بھی دشوار ہو گیا
جینا محال مرنا بھی دشوار ہو گیا
جب سے یہ جانا میں نے مجھے پیار ہو گیا
کچھ تو نے اپنا واسطہ دے کر منا لیا
کچھ اپنے دل سے میں بھی تو لاچار ہو گیا
تیرے خیالوں میں لئے بیٹھا تھا میں قلم
غزلوں کا ایک ذہن میں گلزار ہو گیا
جب تک رہا وہ دل میں تو اقرار تھا بہت
کیسے وہ لب پہ آتے ہی انکار ہو گیا
جانا پڑا تھا کل مجھے دشمن کے کوچے میں
کچھ دوستوں سے بھی وہاں دو چار ہو گیا
جب بھی لیا ہے دل سے میں مشکل کشا کا نام
دشوار راستہ بھی تو ہموار ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.