Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جینے آئے ہی مختصر جی لیں

رویندر جین

جینے آئے ہی مختصر جی لیں

رویندر جین

MORE BYرویندر جین

    جینے آئے ہی مختصر جی لیں

    رنج ہو یا خوشی مگر جی لیں

    عمر کچھ بھی ہو زندگی کم ہے

    غیر ممکن ہے عمر بھر جی لیں

    چند یادیں جو اپنا حصہ ہیں

    ان کی خوشیوں کو بانٹ کر جی لیں

    بس اسی میں ہے شان جینے کی

    اپنے اپنے مقام پر جی لیں

    ان کی ہمت ہے جو قدم بہ قدم

    موت کے ساتھ سربسر جی لیں

    بات جب ہے کہ یادگار بنے

    فائدہ کیا جو بے اثر جی لیں

    موسموں کو اٹھا کے کاندھوں پر

    کاش ہم صورت شجر جی لیں

    کون سی راہ سے بڑھیں آگے

    کون سے موڑ پر ٹھہر جی لیں

    کام ہم کو دیا گیا ہے یہی

    گیت گا کر نگر نگر جی لیں

    تم کہ جی لو خوشی کی محفل میں

    ہم کہ ناکامیوں کے گھر جی لیں

    خانۂ جم تو اجڑتا ہی ہے

    آپ کتنا ہی بن سنور جی لیں

    ہم اسی آرزو پہ مرتے ہیں

    ڈال دے پیار کی نظر جی لیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے