جینے کا ارمان نہیں ہے
جینے کا ارمان نہیں ہے
مرنا بھی آسان نہیں ہے
یاد تمہاری میرے دل کی
مالک ہے مہمان نہیں ہے
کون ہے اپنا کون پرایا
دل کو ابھی پہچان نہیں ہے
الفت کرنا سہل ہے لیکن
غم کھانا آسان نہیں ہے
وہ روداد نہیں ہے میری
غم جس کا عنوان نہیں ہے
صورت سے تم حال نہ سمجھے
کہنے کا اوسان نہیں ہے
تیرے غم کی دولت پا کر
اور کوئی ارمان نہیں ہے
جان و دل یا دین و ایماں
کیا تم پر قربان نہیں ہے
دور رکھا قدموں سے شفاؔ کو
یہ تو کرم کی شان نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.