جیتے ہیں زندگی کو بڑی سادگی سے ہم
جیتے ہیں زندگی کو بڑی سادگی سے ہم
ڈرتے نہیں خدا کے علاوہ کسی سے ہم
کیوں کر نباہ کر لیں بھلا تیرگی سے ہم
جب فیضیاب ہو گئے ہیں روشنی سے ہم
آئے گا وقت جب بھی تو کر کے دکھائیں گے
اے آسماں بتائیں تجھے کیا ابھی سے ہم
اپنی انا کو بیچ کے دولت کماتے گر
کیسے نظر ملاتے بھلا زندگی سے ہم
شکوہ کریں تو کیسے کریں یہ بتائیے
جب دل لگا کے بیٹھے ہیں اک اجنبی سے ہم
سب سے دعا سلام ہے جب اپنا برقرار
کیوں کر کریں گریز بتاؤ کسی سے ہم
بے بات یوں ہی رات سے بگڑی ہے اپنی بات
روٹھی ہے ہم سے زندگی اور زندگی سے ہم
جب سے سنا ہے آج وہ تشریف لائیں گی
گھر کو سجا کے بیٹھے ہیں یاروں تبھی سے ہم
طارقؔ یہ اپنا شوق ہے خدمت ادب کی ہے
روزی نہیں کماتے کبھی شاعری سے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.