جیتے جی تک شمع پر جیسا کرے پروانہ رقص
جیتے جی تک شمع پر جیسا کرے پروانہ رقص
دیکھ تج کو ووہیں کرتا ہے ترا دیوانہ رقص
دیر پر سے گر گزر ہوئے صنم تو کیا عجب
برہمن تو کیا کریں سب صاحب بت خانہ رقص
امتیازؔ اوس حسن پر ہو ویسے زہرہ مشتری
محفل اے افلاک پر کرتیں ہیں بے تابانہ رقص
مے کشی کرنے اگر جاوے تو مینا جام و خم
مغبچہ کیا اور فغاں مل کر کرے مے خانہ رقص
سب جناور آ خوشی میں تو اگر چاہے شکار
تا بحد کاوی زمیں تک ہی کرے جانانہ رقص
مہر و مہ اور انجم ہی سارے ی سب افلاک کے
یک بیک اپنا اپنا دکھاویں بن کے سب مستانہ رقص
سیر کا کر قصد گر جاوے چمن میں تو صنم
ہر کلی مینا ہو ہر غنچہ کرے پیمانہ رقص
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.