جن باتوں کو کہنا مشکل ہوتا ہے
جن باتوں کو کہنا مشکل ہوتا ہے
ان باتوں کو سہنا مشکل ہوتا ہے
اس دنیا میں رہ کر ہم نے یہ جانا
اس دنیا میں رہنا مشکل ہوتا ہے
جس دھارا میں بہنا سب سے آساں ہو
اس دھارا میں بہنا مشکل ہوتا ہے
اس کے ساتھ ہمیں آسانی ہے کتنی
اس سے یہ بھی کہنا مشکل ہوتا ہے
اس کے طعنے اس کے طعنے ہوتے ہیں
مشکل سے بھی سہنا مشکل ہوتا ہے
وو سب باتیں جو تم اکثر کہتی ہو
ان باتوں کا سہنا مشکل ہوتا ہے
وہ باتیں جو کہنے میں آسان لگیں
ان باتوں کا کہنا مشکل ہوتا ہے
ماضی کی یادیں بھی ایسا سورج ہیں
جس سورج کا گہنا مشکل ہوتا ہے
میں اپنی دنیا کا ایسا سورج ہوں
جس سورج کا گہنا مشکل ہوتا ہے
لگتی ہے یہ بہر بہت آسان مگر
اس میں غزلیں کہنا مشکل ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.