جن دنوں کچھ اور ارادہ تھا بہانا اور تھا
جن دنوں کچھ اور ارادہ تھا بہانا اور تھا
وہ زمانا اور تھا وہ کارخانہ اور تھا
ساجدان کوئے جاناں کا زمانہ اور تھا
جنبشیں وہ اور تھیں وہ آستانا اور تھا
داغ دل کیونکر لٹا دیتا میں حاتم کی طرح
وہ خزانہ اور تھا میرا خزانا اور تھا
کیوں نہ کرتا وہ شکار افگن دل عشاق صید
ہر نشانہ اور تھا دل کا نشانہ اور تھا
میرے عرض حال میں پڑھنے لگے تم نل دمن
وہ فسانہ اور تھا میرا فسانہ اور تھا
زخمیٔ تیر نگہ تیغ زباں سے مر گئے
تیر کھانا اور تھا تلوار کھانا اور تھا
شاہ خیبر گیر سے مرحب کو نسبت کون تھی
در ہلانا اور تھا مگدر ہلانا اور تھا
عاشق صادق کو معشوق حقیقی چاہئے
قیس ابلہ اور تھا بہلول دانا اور تھا
دین احمد سے نہ تھے اے رشکؔ ادیان سلف
وہ زمانہ اور تھا اگلا زمانہ اور تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.