جن کا کردار صحیفوں کی طرح ہوتا ہے
جن کا کردار صحیفوں کی طرح ہوتا ہے
تذکرہ ان کا حدیثوں کی طرح ہوتا ہے
شب فرقت تری آنکھوں سے چھلکتا ہوا درد
پھول پر اوس کے قطروں کی طرح ہوتا ہے
وادیٔ فکر میں بکھرا ہوا حرفوں کا وجود
دست قرطاس پہ چھالوں کی طرح ہوتا ہے
روٹھنا اور مچلنا کبھی گم صم رہنا
آدمی عشق میں بچوں کی طرح ہوتا ہے
ٹوٹتی راتوں کا بکھرا ہوا سناٹا بھی
دشت میں اڑتے بگولوں کی طرح ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.