جن کے چرچے شہر بھر میں پاک دامانی میں ہیں
جن کے چرچے شہر بھر میں پاک دامانی میں ہیں
مے کدے میں دیکھ ان کو ہم تو حیرانی میں ہیں
اس طرف ہے مے کدہ اور اس طرف ہے گھر ترا
کس طرف جائیں ابھی تک اس پریشانی میں ہیں
ایک لمحہ وصل کا ہم کو ملا جانے دیا
خواہشیں اب تک ہماری اس پشیمانی میں ہیں
متحد ہونا پڑے گا پار اترنے کے لئے
کب سمجھ میں آئے گا ہم لوگ طغیانی میں ہیں
یہ میرا حجرہ سکون قلب یہ سجدے میاں
راحتیں کب یہ میسر قصر سلطانی میں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.