جن کے لیے کھڑا ہوں گل تر لیے ہوئے
جن کے لیے کھڑا ہوں گل تر لیے ہوئے
وہ منتظر ہیں ہاتھ میں پتھر لیے ہوئے
جن کی رفاقتوں پہ مجھے ناز ہے بہت
پھرتے ہیں آستین میں خنجر لیے ہوئے
یوں بار غم اٹھا کے چلو گے کہاں تلک
مغموم چہرہ اور دل مضطر لیے ہوئے
اترانا مال و زر پہ میاں چھوڑ چھاڑ دو
کیا کچھ گیا جہاں سے سکندر لیے ہوئے
صارمؔ گنہ سے اپنے ہے نادم بہت مگر
بخشش کی آس آیا ہے در پر لیے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.