جن کے لیے زمانے کا ہم زہر پی چلے
جن کے لیے زمانے کا ہم زہر پی چلے
ہو کر وہ بد گمان بصد بے رخی چلے
کچھ دیر ٹھہریے کہ ذرا دل کی بات ہو
آئے ابھی ابھی ہیں جناب اور ابھی چلے
گھر سے نکل کے ہم تو سر دشت آ گئے
دیکھیں کہاں تلک یہ غم عاشقی چلے
جیسے کبھی بھی ہم سے کوئی واسطہ نہ ہو
وہ چل رہے ہیں جیسے کوئی اجنبی چلے
ہم رہروان شوق کو منزل سے کیا غرض
ہم کو جدھر تمہاری ڈگر لے چلی چلے
اپنے لہو سے خوب ہوئے سرخ رو مجیدؔ
ہم پر ہزار سنگ ستم آج بھی چلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.