Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جن کی باتوں میں کوئی خم نہ ملے

نیرج نوید

جن کی باتوں میں کوئی خم نہ ملے

نیرج نوید

MORE BYنیرج نوید

    جن کی باتوں میں کوئی خم نہ ملے

    خوب ڈھونڈھا خدا قسم نہ ملے

    ان سے مل کر تو آ گئے لیکن

    بعد ملنے کے ہم کو ہم نہ ملے

    کون تا عمر خوش رہا ہے یہاں

    کون ایسا ہے جس کو غم نہ ملے

    میں کہیں ہوش ہی نہ کھو بیٹھوں

    اس سے کہنا کہ ایک دم نہ ملے

    ہم کہیں پیچھے رہ گئے خود سے

    وقت کے ساتھ یہ قدم نہ ملے

    عمر کم ہے تو کیا ہوا کہ ہمیں

    تجربے زندگی سے کم نہ ملے

    تب سمجھنا کہ کامیاب ہو تم

    اگر اپنوں کی آنکھ نم نہ ملے

    بس یہی ہے دعا خدا ہم کو

    جو ضرورت ہے اس سے کم نہ ملے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے