جن کی بھی مانگ رہائی کی ہے
اس نے بس ان سے لڑائی کی ہے
پڑھتے ہوں گے تجھے باقی سب لوگ
ہم نے تو تیری پڑھائی کی ہے
دیر سے آنکھوں میں پانی ہے کھڑا
اک جماعت یہاں کائی کی ہے
بالکل اچھی نہ لگی بات ہمیں
یعنی بات اپنی بھلائی کی ہے
چھوڑو جھگڑے کہ ہے اب دیوالی
یہ گھڑی گھر کی صفائی کی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.