جن کو بھولے ہوئے زمانہ ہوا
جن کو بھولے ہوئے زمانہ ہوا
ان کے گھر پھر سے آنا جانا ہوا
ظرف نے توڑا عاشقی کا بھرم
ختم اک پل میں دوستانہ ہوا
تم جو آئے تو چاند نکلا ہے
اور موسم بھی عاشقانہ ہوا
پھر اسے ہوش کس طرح آئے
تیری نظروں کا جو نشانہ ہوا
شعر کہنے لگے جو مستی میں
اپنا انداز صوفیانہ ہوا
دشت و صحرا چمن نہ کوچۂ یار
عاشقوں کا کہاں ٹھکانہ ہوا
کیوں وجاہتؔ کریں کسی سے گلہ
ہم کو رسوا ہوئے زمانہ ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.