جن کو ہم مہرباں سمجھتے ہیں
جن کو ہم مہرباں سمجھتے ہیں
دل کی حالت کہاں سمجھتے ہیں
ہم تو گلشن پرست ہیں لیکن
تجھ کو ہم باغباں سمجھتے ہیں
اتنا حساس دل ہے سینے میں
خامشی کی زباں سمجھتے ہیں
ہم نے ان کا بھی وقت دیکھا ہے
خود کو جو آسماں سمجھتے ہیں
جن کو اپنا پتا نہیں معلوم
سب انہیں غیب داں سمجھتے ہیں
غم بہاتا ہے اشک آنکھوں سے
لوگ بس داستاں سمجھتے ہیں
جو کہ ہیں مار آستیں عازمؔ
ہم انہیں راز داں سمجھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.