جن کو معلوم نہیں پیر پرائی کیا ہے
جن کو معلوم نہیں پیر پرائی کیا ہے
خاک سمجھیں گے محبت میں جدائی کیا ہے
چند خط اور کئی سوکھے ہوئے گلدستے
ایک عاشق کو بھلا اور کمائی کیا ہے
ہم تو دونوں ہی امیروں کی طرح دیتے ہیں
ہم فقیروں کو دعا اور دہائی کیا ہے
با خدا ہم سے محبت کے مریضوں کے لیے
ان کے دیدار سے بہتر بھی دوائی کیا ہے
نام سنتے ہی محبت کا خدا یاد آیا
تم نے بھی میری طرح خوب نبھائی کیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.