جنہیں ہم کہہ نہیں پائے وہ باتیں یاد آتی ہیں
جنہیں ہم کہہ نہیں پائے وہ باتیں یاد آتی ہیں
گذشتہ نا ملاقاتوں کی یادیں یاد آتی ہیں
کبھی ویران رستوں پر کبھی تنہائی کی چپ میں
وہ چہرہ بات کرتا ہے وہ آنکھیں یاد آتی ہیں
کبھی آئے نہیں وہ دن جو اکثر ساتھ چلتے ہیں
گزاری جو نہیں ہم نے وہ راتیں یاد آتی ہیں
جہاں رکھا نہیں پاؤں وہ رستہ ساتھ چلتا ہے
جنہیں سوچا نہیں دل نے وہ راہیں یاد آتی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.