جس دل میں ہو جوش جوانی کا پہلو میں وہ اک پل کیا ٹھہرے
جس دل میں ہو جوش جوانی کا پہلو میں وہ اک پل کیا ٹھہرے
جب دل ہی نہیں ہو قابو میں تو سینے پہ آنچل کیا ٹھہرے
ہوتا ہے جب سرخی کا اثر اڑ جاتا ہے رنگ سیاہی کا
جس آنکھ میں لالی دوڑ گئی اس آنکھ میں کاجل کیا ٹھہرے
شیشے میں دیکھ وہ اپنی ادا جب شوخ حسینہ شرمائے
ایسے میں پسینہ آ جائے تو مانگ پہ صندل کیا ٹھہرے
ہو لاکھ بھی زلفوں کا سایہ چہرہ وہ مگر کب چھپتا ہے
جب چاند چمکنے پر آئے تو سامنے بادل کیا ٹھہرے
رستہ چلنا اٹھلانا خود پاؤں سے پاؤں کا ٹکرانا
جب چال ہو ایسی متوالی تو پاؤں میں پائل کیا ٹھہرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.