جس جگہ آپ آتے رہتے ہیں
واں سے دکھ سارے جاتے رہتے ہیں
دل بھی لاہور بن گیا اب تو
لوگ یاں آتے جاتے رہتے ہیں
تیری باتوں کو یاد کر کے ہم
آج بھی مسکراتے رہتے ہیں
یہ تمہیں یاد کرنے کا ڈھب ہے
نام لکھ کر مٹاتے رہتے ہیں
تیری تصویر رکھتے ہیں آگے
صبر کو آزماتے رہتے ہیں
اوروں پر مہربان کیوں ہیں وہ
مجھ پہ کیوں ظلم ڈھاتے رہتے ہیں
دوست تو دوست ہوتے ہیں ناقرؔ
دوست ملتے ملاتے رہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.