جس جواں کے سینے میں زلزلے نہیں ہوتے
جس جواں کے سینے میں زلزلے نہیں ہوتے
اس جواں کے لہجے میں دبدبے نہیں ہوتے
اک ذرا کرو ہمت دنیا بھر کے مظلومو
ظالموں میں دیکھا ہے حوصلے نہیں ہوتے
جنگ لڑنا پڑتی ہے اپنے زور بازو پر
زندگی کے میداں میں معجزے نہیں ہوتے
اپنی اپنی محنت کا پھل سبھی کو ملتا ہے
آسماں سے قسمت کے فیصلے نہیں ہوتے
جتنے چاہیں دولت کے ڈھیر بھی لگا لیں وہ
بے ضمیر لوگوں کے مرتبے نہیں ہوتے
یا وہ پکڑے جاتے ہیں جو کہ کچھ نہیں کرتے
یا وہ جن کے اوپر تک رابطے نہیں ہوتے
جو درخت خالی ہوں پھول اور پتوں سے
ان پہ پنچھیوں کے بھی گھونسلے نہیں ہوتے
بہہ رہا ہے اتنا خوں شہر میں کہ لگتا ہے
جنگلوں میں اب شاید بھیڑیے نہیں ہوتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.