جس کے دل میں عشق کا جذبہ نہیں
جس کے دل میں عشق کا جذبہ نہیں
زندگی کا راز وہ سمجھا نہیں
شوخیاں نخرے اور ان کا بانکپن
بھولنا چاہا مگر بھولا نہیں
مندر و مسجد سے اٹھتا ہے دھواں
گھر میں ہے دو وقت کا آٹا نہیں
جس کو دیکھو وہ پریشاں حال ہے
مطمئن ملتا کوئی چہرہ نہیں
مجرم و منصف جہاں پر ایک ہوں
فیصلہ حق کا وہاں ہوتا نہیں
مفلسی سمجھے گا کیا جس نے کبھی
مفلسی کا ذائقہ چکھا نہیں
خون کے رشتے بھی سب بے فیض ہیں
جیب میں گر آپ کے پیسہ نہیں
روز مل کر آپ سے لگتا ہے کیوں
مدتوں سے آپ کو دیکھا نہیں
اب کششؔ کو اور کیا سمجھے کوئی
آپ ہی نے جب اسے سمجھا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.