جس کی باتوں میں ہمیں نخوت ملی
جس کی باتوں میں ہمیں نخوت ملی
ہر قدم پر اس کو تو ذلت ملی
بعد مرنے کے بھی ان کے چرچے ہیں
اہل فن کو دائمی شہرت ملی
روشنی کیسی کہ راہ زیست میں
ہر قدم پر ہم کو تو ظلمت ملی
یہ کمائی ہے بہت میرے لیے
آپ کے در سے مجھے عزت ملی
ماں کے قدموں میں مجھے ایسا لگا
مجھ کو میرے گھر میں ہی جنت ملی
یہ بھی دولت کم نہیں ہے اے ریاضؔ
علم والوں کی مجھے صحبت ملی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.