جس کو اپنا بنا لیا تو نے
جس کو اپنا بنا لیا تو نے
اس کو سب کچھ عطا کیا تو نے
اے ستم گر یہ کیا کیا تو نے
اپنا گھر بھی جلا لیا تو نے
گمرہی میں پڑے ہوئے تھے لوگ
منزلوں کا پتہ دیا تو نے
پیچھے پیچھے جو میرے چلتے تھے
ان کو آگے بڑھا دیا تو نے
پارسائی کا جس کو دعویٰ تھا
اس کو مے کش بنا دیا تو نے
بغض و نفرت کا یہ نتیجہ ہے
دوستوں کو بھلا دیا تو نے
ہر کسی کو حقیر سمجھے ہے
خود کو کتنا گرا دیا تو نے
فکر منزل کی جب ہوئی راہیؔ
نقش پا ہی مٹا دیا تو نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.