جس کو اپنا کہہ سکوں کوئی جہاں ایسا تو ہو
جس کو اپنا کہہ سکوں کوئی جہاں ایسا تو ہو
جب زمیں ایسی نہیں ہے آسماں ایسا تو ہو
سر چھپانے کو زمیں پر اک مکاں ایسا تو ہو
سائباں کا شک ہو جس پر سائباں ایسا تو ہو
مہرباں کوئی نہیں دنیا میں یہ سچ ہے مگر
وقت پر کام آئے کوئی مہرباں ایسا تو ہو
جس طرح آتی ہے ہر دم میرے آنگن میں صبا
تیری آہٹ کا کبھی دل میں گماں ایسا تو ہو
شمع وہ اپنے ہی ہاتھوں سے بجھا کر کہہ گئے
کم سے کم اٹھتا ہوا دل سے دھواں ایسا تو ہو
سب کو ہو ترک تعلق پر تعلق کا گماں
کچھ نہ کچھ ربط و تعلق درمیاں ایسا تو ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.