جس کو بھی دیکھا ترے حسن پہ مائل دیکھا
جس کو بھی دیکھا ترے حسن پہ مائل دیکھا
کوئی ناکام تمنا کوئی بسمل دیکھا
جان پروانے نے دی شمع پہ جل کر جس وقت
ہم نے اس وقت تنفر سے سوئے دل دیکھا
وہ نہ آئے تھے شب وعدہ مگر آنا پڑا
کیا اثر لایا مرا جذبۂ کامل دیکھا
ہم نے مانا کہ ہمیں بھول گیا بھول گیا
دل کو لیکن نہ تری یاد سے غافل دیکھا
لاکھ طوفان حوادث میں رہی کشتئ دل
میں نے مڑ کر نہ کبھی جانب ساحل دیکھا
عمر بھر عشق میں جاں کوئی ہے لیکن جوہرؔ
جز غم عشق نہ کچھ عشق کا حاصل دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.