Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جس کو دنیا مانتی ہے آپ کا میرا بھی ہے

امت ورما

جس کو دنیا مانتی ہے آپ کا میرا بھی ہے

امت ورما

MORE BYامت ورما

    جس کو دنیا مانتی ہے آپ کا میرا بھی ہے

    آپ کی منزل ہے وہ پر راستہ میرا بھی ہے

    جسم تک کا مدعا میرا نہیں پر اے رقیب

    اس کے آگے جو بھی ہے وہ مدعا میرا بھی ہے

    ساری دنیا مانتی ہے خوبصورت آپ ہیں

    اور ایسا ہی یقیناً ماننا میرا بھی ہے

    تم مجھے چاہو سراہو دیکھ لو پر ہاتھ کی

    ان لکیروں میں تمہارے نام کیا میرا بھی ہے

    یوں ہی تو ان فاصلوں سے دل مرا دکھتا نہیں

    کچھ نہ کچھ تو یار تجھ سے رابطہ میرا بھی ہے

    میں گلے لگتا ہوں لیکن میں گلے پڑتا نہیں

    حد میں بے حد ہوں مگر اک دائرہ میرا بھی ہے

    جب تلک مانگے نہ کوئی مشورا مت دیجیے

    آپ لوگوں کے لیے یہ مشورا میرا بھی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے