جس میں دل کش وفا کا پھول نہیں
ایسی چاہت مجھے قبول نہیں
تو جسے روند کے گزر جائے
میں تری راہ کی وہ دھول نہیں
کیوں ہو لاحق مجھے پشیمانی
عشق کرنا تو کوئی بھول نہیں
میری خوشیاں بھی اس کے ساتھ گئیں
کون کہتا ہے میں ملول نہیں
وہ محبت کا راستہ کب ہے
جس میں پتھر نہیں ببول نہیں
جیسے گزرے گزار دے اس کو
زندگی مختصر ہے طول نہیں
شاعری خود چمک اٹھے گی سحرؔ
خود نمائی میرا اصول نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.