جس پر ملے سکون وہی در بنا مجھے
یا پھر کسی کے واسطے اک گھر بنا مجھے
باہر یہ بارشیں مجھے بیکار کر نہ دیں
تو رنگ بھر رہا ہے تو اندر بنا مجھے
بیٹھے جہاں سکون سے باتیں کرے کوئی
ایسی ہی ایک بنچ کا پتھر بنا مجھے
ندیوں کی پیاس بن کے کسی اک جگہ رہوں
خارا بنا بھلے پہ سمندر بنا مجھے
ایسا بنا کسی کے ذرا کام آ سکوں
کب چاہتا ہوں میں کہ سکندر بنا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.