جس طرح موت زندگی کے لئے
جس طرح موت زندگی کے لئے
درد واجب ہے عاشقی کے لئے
اشک اپنے لئے سمیٹے ہیں
اور مسکان ہر کسی کے لئے
بن گیا مقبرہ محبت کا
اشک نکلے مجاوری کے لئے
ہم تو مقتل سے لوٹ آئے ہیں
ہے سہولت کسی کسی کے لئے
اپنا اپنا چراغ ہے سب کا
کون دیتا ہے روشنی کے لئے
آنکھ سائل ہے مٹھیاں ہیں بند
نا مناسب گداگری کے لئے
خود کو خود ہی بیان کر دینا
یہ بھی ممکن نہیں سبھی کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.