Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جس طرح سنگ میں شہکار بھی رہ سکتے ہیں

سید موسیٰ کاظم

جس طرح سنگ میں شہکار بھی رہ سکتے ہیں

سید موسیٰ کاظم

MORE BYسید موسیٰ کاظم

    جس طرح سنگ میں شہکار بھی رہ سکتے ہیں

    اس طرح ہم پس دیوار بھی رہ سکتے ہیں

    تیرے آنے سے خوشی لوٹ بھی سکتی ہے مگر

    اور کچھ ہجر کے آثار بھی رہ سکتے ہیں

    عدلیہ عدل کے معیار سے گر سکتی ہے

    قید میں صاحب کردار بھی رہ سکتے ہیں

    ہم فقیروں میں کہاں ہے کوئی تفریق کی بات

    ہم فقیروں میں تو سردار بھی رہ سکتے ہیں

    کچھ گھڑی دور تو رہ میری تڑپ کی خاطر

    ورنہ ہم قرب سے بیزار بھی رہ سکتے ہیں

    یہ سیاست ہے یہاں سب کو جگہ ملتی ہے

    مولوی فوجی و فن کار بھی رہ سکتے ہیں

    آپ چاہیں تو ہمیں چھوڑ دیں چلتے چلتے

    آپ چاہیں تو وفادار بھی رہ سکتے ہیں

    یہ ضروری تو نہیں سامنے آ کر کھیلیں

    کچھ کھلاڑی پس دربار بھی رہ سکتے ہیں

    دیکھنے والوں نے محدود کیا ہے موسیٰؔ

    ورنہ ہم طور کے اس پار بھی رہ سکتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے