جسے میں اپنی جانب مانتا تھا
جسے میں اپنی جانب مانتا تھا
وہ اپنے آپ میں ہی مبتلا تھا
بڑی حیرت ہوا کرتی ہے مجھ کو
اسے لے کر میں کیا کیا سوچتا تھا
غضب کی بے خودی طاری تھی مجھ پر
میں اپنے آپ کو بھولا ہوا تھا
تمہیں کیا ڈھونڈھتا اس دور میں جب
میں خود سے ہی بچھڑ کر رہ گیا تھا
نظارے آنکھ میں سمٹے ہوئے تھے
سمندر دور تک پھیلا ہوا تھا
بھلے ہی آگہی سوتی رہی تھی
مگر میں عمر بھر جاگا ہوا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.